Sunday, September 8, 2024

گوجرانوالہ: لوگوں نے بھارت سے پانی میں بہہ کر آنیوالا نایاب جانور پنگولین پکڑ لیا

گوجرانوالہ: لوگوں نے بھارت سے پانی میں بہہ کر آنیوالا نایاب جانور پنگولین پکڑ لیا
August 19, 2015
گوجرانوالہ (92نیوز) گوجرانوالہ میں بھا رت سے پانی میں بہہ کر آنے والے نایاب جانور پنگولین کو لوگوں نے کئی گھنٹے کی جد و جہد کے بعد پکڑ کر وائلڈ لائف کے حوالے کردیا۔ گوجرانوالہ کے نواحی گاوں کوٹلی آدو کے قریب نہر اپر چنا ب سے شہر یو ں نے انڈیا میں پا ئے جا نیوالے نایاب جانور پنگولین کو تین گھنٹے کی مشقت کے بعد پکڑ لیا۔ اس دوران شہری اس انو کھے جا نو ر کے کر تب دیکھتے رہے جسے بعدازاں وائلڈ لائف کے حوالے کردیا۔ وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ پنگولین انڈیا میں پایا جاتا ہے جو مشین سے تیز زمین میں سرنگ نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف نے پنگولین کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔