Tuesday, April 23, 2024

گوجرانوالہ قیام کے بعد پی ٹی آئی کے پیدل قافلے نے دوبارہ سفر کا آغاز کر دیا

گوجرانوالہ قیام کے بعد پی ٹی آئی کے پیدل قافلے نے دوبارہ سفر کا آغاز کر دیا
October 28, 2016
گوجرانوالہ (92نیوز) گوجرانوالہ سے پی ٹی آئی کے پیدل قافلے کا سفر دوبارہ شروع ہو گیا۔ پیدل مارچ کے شرکاءنے رات کامو نکی میں قیام کیا تھا۔ پیدل مارچ کے شرکاءپش اپس لگا کر گوجرانوالہ کی جا نب روانہ ہوئے۔ قافلے کی قیادت پاکستان تحریک انصاف لاہور کے رہنما اعجاز چودھری کر رہے ہیں۔  پیدل مارچ کے شرکا پش اپس لگا کر روانہ ہوئے، پی ٹی آئی کا داتا دربار سے پیدل قافلہ اسلام آباد کیلئے کل روانہ ہوا تھا۔ مختلف شہروں سے ہوتا ہوا قافلہ دو نومبر کو پی ٹی آئی کے دھرنے میں شمولیت اختیار کرے گا۔