Saturday, April 20, 2024

گوجرانوالہ: شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی، 2کمسن بہن بھائی جاں بحق

گوجرانوالہ: شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی، 2کمسن بہن بھائی جاں بحق
June 2, 2015
گوجرانوالہ (92نیوز) گوجرانوالہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ لگنے سے دو کمسن بہن بھائی جھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ گھر کاسامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ مدوخلیل کا رہائشی محنت کش عا بد اور اسکی بیوی شا زیہ گھریلو اخراجات پورے کرنے کیلئے محنت مزدوری کرتے ہیں۔ دونوں میاں بیوی حسب معمول کام کاج کیلئے گئے ہو ئے تھے اور ان کے بچے گھر میں تھے۔ اس دوران اچا نک شا رٹ سر کٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اس دوران گھر میں مو جو د سا ت سالہ طیبہ جھلسنے کے باعث جاں بحق ہو گئی۔ واقعہ کی اطلا ع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے مو قع پر پہنچ کر جھلسنے والے4 ماہ کے سمیر کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈسٹر کٹ ہسپتال منتقل کیا اور فائرفائٹنگ کر کے آگ پر قا بو پا لیا تاہم سمیر ہسپتال میں زند گی اور مو ت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم تو ڑ گیا۔ اہل علا قہ کے مطا بق محنت کش عا بد کے مزید تین بچے گھر کے با ہر کھیل کو د میں مصروف ہو نے کے باعث آگ سے محفو ظ رہے تاہم گھر میں مو جود سا مان مکمل طور پر جل کر رکھ بن گیا۔