Friday, April 26, 2024

گوجرانوالہ ، سول اسپتال کی بچہ وارڈ میں آگ بھڑک اٹھی

گوجرانوالہ ، سول اسپتال کی بچہ وارڈ میں آگ بھڑک اٹھی
January 14, 2018

گوجرانوالہ ( 92 نیوز) گوجرانوالہ میں سول اسپتال کے بچہ وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ مریض بچوں اور لواحقین کو جانیں بچانے کیلئے وارڈ سے بھاگنا پڑا ۔

آتشزدگی کے باعث دو بچے زخمی ہو گئے ۔ ہسپتال کے عملے نے کچھ دیر بعد آگ پر قابو پالیا  ۔ آتشزدگی کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے ۔

ادھر سمبڑیال میں بھی اسکریپ پگھلانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی ۔  ریسکیو اہلکاروں نے تین گھنٹے بعد قابو پالیا گیا ۔