Sunday, September 8, 2024

گوجرانوالہ: سرعام ڈکیتی کی واردات، مزاحمت پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق، راہگیر زخمی

گوجرانوالہ: سرعام ڈکیتی کی واردات، مزاحمت پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق، راہگیر زخمی
January 9, 2016
گوجرانوالہ (نائنٹی ٹو نیوز) گوجرانوالہ میں سرعام ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق اور راہگیر زخمی ہو گیا۔ تھانہ باغبانپورہ کے علاقےعالم چوک کے قریب موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے بازار سے خریداری کر کے گھر جانے والی خاتون بشری بی بی کو زبردستی روک کر لوٹ مارشروع کر دی، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر بھی زخمی ہو گیا، ڈاکو زیورات اور نقدی لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ باغبانپورہ پولیس نےخاتون کی لاش کو پوسٹمارٹم اور زخمی راہگیرکوطبی امدادکی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا۔