Sunday, April 28, 2024

گوجرانوالہ: زہریلی شراب پینے سے 4افراد ہلاک

گوجرانوالہ: زہریلی شراب پینے سے 4افراد ہلاک
January 2, 2017

گوجرانوالہ (92نیوز) ٹوبہ ٹیک سنگھ کے بعد گوجرانوالہ کے علاقے ٹھیری سانسی میں بھی کیمیکل ملی زہریلی شراب پینے سے چار افراد ہلاک ہو گئے، دو کی حالت تشویش ناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں چھ دوستوں نے صابن بنانے والی فیکٹری میں دوروز پہلے شراب پی جس کے بعد ان کی حالت غیر ہو گئی جس کی وجہ سے انہیں اسپتال پہنچایا گیا تاہم تشویشناک حالت کے پیش نظر انہیں لاہور منتقل کر دیا گیا جہاں شہباز، وکیل، کیف اور منیر ہلاک ہو گئے۔

منیر پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔ دودوستوں ریاض اورتنویر کی حالت تشویشناک ہے۔ اہلِ محلہ نے تصدیق کی ہے کہ شراب میں کیمیکل ملا ہوا تھا۔ اس سے پہلے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی زہریلی شراب پینے سےچالیس سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ بعد میں پتہ چلا کہ شراب میں آفٹرشیو لوشن ملا ہوا تھا۔