Monday, May 13, 2024

گوجرانوالہ، ریلوے گودام میں لگی آگ بے قابو، آرمی جوان امدادی کارروائیوں میں مصروف

گوجرانوالہ، ریلوے گودام میں لگی آگ بے قابو، آرمی جوان امدادی کارروائیوں میں مصروف
January 19, 2020
گوجرانوالہ (92 نیوز) گوجرانوالہ میں ریلوے گودام میں لگی آگ بے قابو ہوگئی، کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی نہ بجھ سکی، آگ کے باعث گودام میں موجود لکڑی اور دوسرا سامان راکھ بن چکا۔ پاک آرمی کے جوانوں نے بھی ریسکیو کا عمل شروع کردیا۔ ریسکیو اور فائربریگیڈ کی بارہ گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں، دیگر اضلاع سے مزید گاڑیاں منگوا لی گئیں، پاک آرمی کے جوانوں نے بھی آگ بجھانے کے عمل  حصہ لے رہے ہیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق لکڑی کا گودام 25 سے زائد ایکڑ پر مشتمل ہے، گودام کے قریب بہت زیادہ جھاڑیاں ہیں۔ ریلوے ٹریک کے نیچے ڈالنے والے لکڑی کے سلیپر کو آگ لگی ہیں۔