Monday, April 22, 2024

گوجرانوالہ ، دوسری شادی سے منع کرنے پر شوہر کا بیوی اور سسر پر تشدد

گوجرانوالہ ، دوسری شادی سے منع کرنے پر شوہر کا بیوی اور سسر پر تشدد
April 21, 2019

گوجرانوالہ ( 92 نیوز) گوجرانوالہ میں دوسری شادی سے منع کرنے پر شوہر نے  بھائیوں کے ہمراہ پہلی بیوی اور سسر  کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، متاثرہ خاتون کے والد نے داماد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے تھانہ گرجاگھ میں ایف آئی آر درج کروا دی۔

شوہر کو دوسری شادی سے منع کرنا بیوی کو مہنگا پڑ گیا ، گوجرانوالہ کارہائشی دوسری شادی کرنے کیلئے میرج ہال پہنچا تو باپ کے ہمراہ پہلی بیوی پہنچ گئی۔

عفیفہ نے شوہر کی دوسری شادی رکوانے کی کوشش کی تو یاسر طیش میں آگیا ، سسرالیوں کی جانب سے تشدد کا شکار بننے والے باپ بیٹی کی سی سی ٹی وی فوٹیج نائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کر لی۔

متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ اس کے شوہر نے بھائیوں کے ساتھ مل کر والد اور اس پر تشدد کیا ، یاسر نے دوسری شادی کرنے کےلئے اجازت نہیں لی تھی۔

عفیفہ کے والد نے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے داماد نے بھائیوں سے ملکر زد و کوب کیا اور میرج ہال سے باہر نکال دیا۔

متاثرہ خاتون کے والد نے تھانہ گرجاکھ پولیس میں داماد اور اس کے بھائیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی۔