Friday, April 19, 2024

گوجرانوالہ ، دو گروپوں میں فائرنگ سے3 افراد جاں بحق، پانچ زخمی

گوجرانوالہ ، دو گروپوں میں فائرنگ سے3  افراد جاں بحق، پانچ زخمی
April 18, 2019

گوجرانوالہ ( 92 نیوز) گوجرانوالہ کے علاقے فتومنڈ میں دو گروپوں میں تصادم  خونی شکل اختیار کر گیا ، تین افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے ۔

کیبل نیٹ ورک کے تنازع پر ناظم بٹ اور فیاض گروپ میں جھگڑا ہو گیا ،  فائرنگ سے  فیاض اپنے بھائی اور بیٹے سمیت دم توڑ گیا جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

پولیس کے مطابق فریقین  آپس میں رشتہ دار تھے ۔