Thursday, April 18, 2024

گوجرانوالہ: خاتون نے بچی کو رکشے میں جنم دیدیا، رکشے میں پیدا ہونے والی بچی میڈیکل کی سہولت نہ ملنے پر جاں بحق

گوجرانوالہ: خاتون نے بچی کو رکشے میں جنم دیدیا، رکشے میں پیدا ہونے والی بچی میڈیکل کی سہولت نہ ملنے پر جاں بحق
October 21, 2015
گوجرانوالہ (نائنٹی ٹو نیوز) گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ اسپتال کے لیبرروم میں لیڈی ڈاکٹر اور عملہ غائب ہونے کے باعث خاتون نے رکشے میں بچی کو جنم دیدیا جو چند منٹ بعد وفات پا گئی۔ مقامی افراد نے واقعے کے بعد اسپتال عملہ کیخلاف شدید احتجاج کیا۔ گوجرانوالہ کا رہائشی محنت کش دوست محمد اپنی بیوی  کو ڈلیوری کیس کیلئے ڈسٹرکٹ اسپتال لے کر آیا تو گائنی وارڈ میں ڈاکٹر اور عملہ موجود نہ ہونے کے باعث دوست محمد کئی گھنٹے تک اسپتال میں خوار ہوتا رہا لیکن اس کی کہیں شنوائی نہ ہوئی جس کے بعد خاتون کی حالت بگڑنے لگی جس پر ٹرینی سٹاف نے دوست محمد کو بیوی کو لاہور لے جانے کا مشورہ دیا۔ دوست محمد بیوی کو لاہور لانے اسپتال سے باہر آکر رکشے میں بیٹھا ہی تھا کہ خاتون نے بچی کو جنم دیا لیکن نومولود چند ہی منٹ بعد وفات پا گئی جس پر محنت کش بیوی اور مردہ بچی کو لے کر گھر روانہ ہو گیا تاہم واقعہ کا علم ہونے پر لیبر روم کے باہر کھڑے دیگر مریضوں کے لواحقین نے اسپتال انتظامیہ کیخلاف شدید احتجاج کیا اور ڈیوٹی سے غائب لیڈی ڈاکٹر اور عملے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔