Friday, April 26, 2024

گوجرانوالہ ، اپنی ہی اہلیہ کو بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار

گوجرانوالہ ، اپنی ہی اہلیہ کو بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار
November 11, 2018
گوجرانوالہ ( 92 نیوز) گوجرانوالہ ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل نے گجرات میں چھاپہ مار کر خاتون کو بلیک میل کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا، ملزم خاتون کا اپنا ہی شوہر نکلا۔ گوجرانوالہ ایف آئی اے کے مطابق ملزم ارسلان اپنی بیوی ثنیاء گلشن کی غیراخلاقی تصاویرسوشل میڈیا پراپ لوڈ کرکے پچھلے کئی ماہ سے بلیک میلنگ  کے ذریعے لاکھوں روپے بٹورچکا ہے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے خاتون سعودی عرب میں مقیم تھی جہاں سے رانگ کال پراس کی گجرات کے رہائشی ارسلان سے دوستی ہوگئی۔ تین ماہ قبل دونوں نے گھروالوں کو بتائے بغیر خفیہ نکاح کرلیا۔ ارسلان نے اپنی ایک اور خاتون دوست کی مدد سے اپنی ہی بیوی کو بلیک میل کرنا شروع کیا، خاتون کی درخواست پرایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔