Sunday, May 19, 2024

گوجرانوالہ ، انسداد دہشت گردی فورس کی کارروائی ، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

گوجرانوالہ ، انسداد دہشت گردی فورس کی کارروائی ، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار
May 15, 2018
گوجرانوالہ (92 نیوز) انسداد دہشت گردی فورس نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار کر لیا اور بارودی مواد ، دیگر سامان برآمد کر لیا۔ سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ میں تباہی پھیلانے کا منصوبہ بنانے والے مبینہ دہشتگرد کو جی ٹی روڈ پر کارروائی کر کے گرفتار کیا۔ دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم گوجرانوالہ میں حساس مقامات کونشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ مبینہ دہشتگرد کی شناخت آصف محمود عرف عمران کے نام سے کی گئی ۔ ملزم کے قبضے سے بارودی مواد اور دیگرسامان بھی برآمد کر کے تھانہ سی ٹی ڈی گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔