Monday, May 20, 2024

گوجرانوالہ ، ارسال کالونی میں پنچایتی فیصلے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی

گوجرانوالہ ، ارسال کالونی میں پنچایتی فیصلے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی
May 29, 2019
 گوجرانوالہ (92 نیوز) پنچایتی فیصلے پر 5 افراد نے ارسال کالونی میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کی۔ گوجرانوالہ میں پنچایت کے فیصلے پر سسر، دیور اور شوہر کے رشتہ داروں سمیت پانچ افراد نے خاتون کو اجتماعی  زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ خاتون کی بہن اور بھائی نے حکام سے نوٹس لینے اور انصاف دلانے کی اپیل کی ہے۔ پولیس نے ریاض ،ارشد ،معراج، حبیب، شہزاد نامی پانچوں ملزموں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم خاتون کے قریبی رشتے دار ہیں ۔ ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا۔ پولیس نے ملزم تو پکڑ لیے ، شائد سزا بھی ہوجائے لیکن سوال یہ ہے عورت کب تک یہ ظلم برداشت کرتی رہے گی۔ بہیمانہ فیصلوں کی بھینٹ چڑھتی رہے گی۔ ایسے واقعات  رکنے تک  حکومت اور سماج پر سوالات اٹھتے رہیں گے۔