Thursday, April 18, 2024

گوجرانوالا:پولیوٹیم پر شہری کا تشدد

گوجرانوالا:پولیوٹیم پر شہری کا تشدد
March 18, 2015
گوجرانوالا(ویب ڈیسک)گوجرانوالہ میں پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیم کو شہری نے تھپڑوں کے ساتھ تشددبنا ڈالا۔ پولیس نے ملزم اور اسکے بھائی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلانے والی ٹیم کامونکی کے علاقہ محلہ مومن پورہ پہنچی جہاں پر شہری اعجاز نے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے منع کر دیا۔ اسی دوران تلخ کلامی پرملزم اعجاز نے پولیو ٹیم میں موجود ایل ایچ وی پروین بی بی اور ڈسپنسر محمد جمیل کو تھپڑوں کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنا یا اور فرار ہو گیا۔ تھانہ سٹی کامونکی پولیس نے محکمہ ہیلتھ کی درخواست پر ملزم اعجازاور اسکے بھائی کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کے بھائی کوگرفتارکرلیا ہے۔