Sunday, September 8, 2024

گوجرانوالا:نائنٹی ٹو نیوز کی خبر پر ایکشن ،انتظامیہ نے بند پڑی اے ٹی ایم مشینوں کو بحال کر دیا

گوجرانوالا:نائنٹی ٹو نیوز کی خبر پر ایکشن ،انتظامیہ نے بند پڑی اے ٹی ایم مشینوں کو بحال کر دیا
July 1, 2016
  گوجرانوالا(92نیوز)گوجرانوالہ میں 92 نیوز کی خبر پر ایکشن ، خراب اور کیش نہ ہو نے پر بند پڑی اے ٹی ایم مشینوں کو بحال کر دیا گیاہے۔ تفصیلات کےمطابق  92 نیوز نے گذ شتہ روزشہر بھر میں خرابی اور کیش ختم ہو نے کی وجہ سے بند پڑی اے ٹی ایم مشینیوں کے با عث صا رفین کو درپیش مشکلا ت کے حوالے سے خبر نشر کی تھی جس پر بنکوں کی انتظا میہ نے فوری ایکشن لیتے ہو ئے شہر بھر کی تمام اے ٹی ایم مشینیں چا لو کر دی ہیں اس حوالے سے بنک انتظا میہ کا کہنا ہے کہ عید کی چھٹیوں کے دوران بھی تمام اے ٹی ایم مشینوں سے کیش نکلوانے کی سہو لت میسر ہو گی اے ٹی ایم مشینوں کی بحا لی پر شہر یو ں نے بھی سکھ کا سا نس لیا ہے۔