Saturday, April 20, 2024

گوجرانوالامیں جشن بہاراں کا آغاز

گوجرانوالامیں جشن بہاراں کا آغاز
March 13, 2015
گوجرانوالا(ویب ڈیسک) داوپیج ،دھوبی پٹکا،پٹھی اور کنڈی پہلوانوں کے شہر گوجرانوالا میں پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا دنگل جشن بہاراں جناح سٹیڈیم میں شروع ہوگیا۔ مقابلے شروع ہونے سے قبل پہلوانوں نے مختلف رنگوں کے روائتی لباس پہن کر اکھاڑے میں سلامی دی اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے ۔ اس موقع پر پگڑیاں پہنے پہلوانوں میں ہتھ پنجا بھی کروایا گیا۔ جشن بہارا دنگل میں تیس گھمسان کے رن پڑیں گے۔ دنگل کے مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خاں سمیت ماضی کے چالیس نامور پہلوان ہونگے۔ اس موقع پر منتظمین کا کہنا تھا کہ فن پہلوانی تاریخی ورثہ ہے جو زوال پذیر ہورہا ہے اسے دوبارہ عروج پر پہنچانے کے لئے ایسے ایونٹس ناگزیر ہیں۔