Thursday, May 2, 2024

  گوجرانوالا : گھریلو تنازع پر ساس اور بہو میں جھگڑا احاطہ عدالت تک پہنچ گیا

   گوجرانوالا : گھریلو تنازع پر ساس اور بہو میں جھگڑا احاطہ عدالت تک پہنچ گیا
July 25, 2015
گوجرانوالا(92نیوز)گوجرانوالہ میں گھر یلو تنا زع پر سا س ،بہو احاطہ سیشن کورٹ میں ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہو گئیں،دو نو ں نے ایک دوسرے پر  تھپڑوں کی بارش کر ڈالی ، گالم گلوج ہوئی اور بوتلیں بھی چل گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق عالم چوک کی رہائشی صفیہ بی بی کا بیٹا مٹھو اور فرزانہ بی بی کا خاوند نواز ڈکیتی کے الزام میں سینٹرل جیل میں بند ہیں جنکی آج سول جج ضمیر حسین شاہ کی عدالت میں پیشی تھی۔ صفیہ بی بی اور فرزا نہ بھی اسی سلسلے میں سیشن کو رٹ آئیں جہاں  دو نو ں سا س بہو میں کسی بات پر تلخ کلا می ہو ئی اور نو بت ہا تھا پا ئی تک پہنچ گئی ۔ پہلو انوں کے شہر کی پہلو ان خو اتین نے ہا ر ما ننے کی بجا ئے ایک دوسری کو  با لو ں سے پکڑ کر گھسیٹنا شروع کر دیا .فری اسٹائل کشتی کے جوہر دکھاتے ہوئے دونوں نے ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کر دی اوربوتلیں بھی ماریں ۔ جھگڑے کی اطلا ع ملتے ہی سیشن کو رٹ میں اہلکار پہنچ گئے  اور دونوں خواتین کو سیشن جج کے سامنے پیش کر دیا ۔