Sunday, September 8, 2024

  گوجرانوالا : کبوتر چوری کے شبہ میں دس سالہ بچے پر وحشیانہ تشدد

   گوجرانوالا : کبوتر چوری کے شبہ میں دس سالہ بچے پر وحشیانہ تشدد
August 25, 2015
گوجرانوالا(92نیوز)گوجرانو الہ میں کبوتر چو ری کر نے کے شک میں ہمسا ئے نے  دس سالہ بچے کو وحشیا نہ تشدد کا نشا نہ بنا نے کے بعد چھت سے نیچے پھینک دیا جس کے نتیجےمیں اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ تفصیلات کےمطابق کھیالی کے رہا ئشی پیر بخش کا دس سا لہ بیٹا شہزاد کبو تر دیکھنے کیلئے اپنے ہمسا ئے غفا ر کی چھت پر چڑ ھا ہوا تھا اس دوران غفار بھی چھت پر آیا اور شہزاد کو چھت پر کھڑا دیکھ کر طیش میں آ گیا ۔ ملزم غفار نے شہزاد کو تشدد کا نشا نہ بنا نے کے بعد چھت سے نیچے پھینک دیا جس کے باعث شہزاد کی ٹا نگ ٹو ٹ گئی ۔  ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شہزاد کو اسپتال پہنچایا واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا ۔