Thursday, April 18, 2024

گوجرانوالا  :ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے چار بچوں کی ماں جاں بحق ،لواحقین کا احتجاج

گوجرانوالا  :ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے چار بچوں کی ماں جاں بحق ،لواحقین کا احتجاج
July 14, 2015
گوجرانوالا(92نیوز)گوجرانوالہ ڈسٹر کٹ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے چار بچوں کی ماں جاں بحق ہو گئی ، لواحقین کا شدید احتجاج اور تو ڑ پھو ڑ ،ہسپتال سکیو رٹی نے مو قع پر پہنچ کر حا لا ت کو کنٹرول کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تاج پورہ کی رہائشی چار بچوں کی ماں آمنہ بی بی کی اچا نک طبیعت خراب ہوئی جسے اہلخا نہ طبی امداد  کیلئے ڈسٹر کٹ ہسپتال ٹر اما سینٹر لیکر پہنچے جہاں پر ڈاکٹروں کی جانب سے انجکشن لگا ئے جا نے کے بعد آمنہ بی بی جاں بحق ہو گئی جس پر خا تون کے ورثاء مشتعل ہو گئے۔ اس دوران ایک نو جو ان نے وارڈ میں پڑے ڈاکٹرز کے ٹیبل اور کر سیاں الٹ دیں اور پیرا میڈیکل سٹاف سے ہاتھا پائی بھی کی اس دوران ڈیو ٹی ڈاکٹر مو قع سے غا ئب ہو گئے تاہم ہسپتال سکیو رٹی نے مو قع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کر لیا بعدازاں مظا ہرین بھی منتشر ہو گئے۔