Wednesday, April 24, 2024

گوجرانوالا: پولیس اور حساس اداروں کا مشترکہ سرچ آپریشن، تیرہ مشتبہ افراد گرفتار، دو پستول اور گولیاں برآمد

گوجرانوالا: پولیس اور حساس اداروں کا مشترکہ سرچ آپریشن، تیرہ مشتبہ افراد گرفتار، دو پستول اور گولیاں برآمد
July 22, 2015
گوجرانوالہ (نائنٹی ٹو نیوز) گوجرانوالہ میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران تیرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر دو پستول، گولیاں اور چار جعلی شناختی کارڈ برآمد کر لئے۔ پولیس اور حساس اداروں نے تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ محلہ گلشن عدیل میں مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی لی، اس دوران شناختی دستاویزات نہ ہونے پر قیصر، حمزہ، سعید الرحمن، سعید محمود، مطیع اللہ، امان اللہ، انور، عبدالرحیم خان سمیت نو افراد کو جبکہ چار افراد گل محمد، شاہ جی، محمد انس اور صا حب بہادر کو جعلی شناختی کارڈ دکھانے پر حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔ سرچ آپریشن کے دوران دو افراد سے پستول اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔