Thursday, March 28, 2024

گوجرانوالا: نوجوان کی ہسپتال میں گھس کر فائرنگ ،زیر علاج شخص زخمی

گوجرانوالا: نوجوان کی ہسپتال میں گھس کر فائرنگ ،زیر علاج شخص زخمی
May 31, 2015
گوجرانوالا(92نیوز)ڈسٹرکٹ اسپتال گوجرانوالہ میں نوجوان نے وارڈ میں گھس کر فائرنگ کر دی جس سے زیر علاج شخص زخمی ہوگیا ،زخمی کے لواحقین نے ہسپتال میں ہی ناقص سکیورٹی پر احتجاج شروع کردیا  ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹر کٹ اسپتال کی وارڈ نمبر سات میں دھلے کا رہائشی ارشاد بھلر چند روز قبل جھگڑے میں زخمی ہوکر زیر علاج تھا۔ مخالف بٹ گروپ کے ملزم بلال نے وارڈ میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے باعث ارشاد شدید زخمی ہوگیا۔ نگرانی پر مامور پولیس اہلکار نے ملزم بلال کو پکڑکرحوالات میں بند کرادیا۔