Friday, April 19, 2024

گوجرانوالا: مقامی شادی ہال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دلہن کا بہنوئی قتل

گوجرانوالا: مقامی شادی ہال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دلہن کا بہنوئی قتل
January 20, 2017
  گوجرانوالا(92نیوز)گوجرانوالہ میں مقا می میرج ہال کے سا منے نا معلوم افراد کی فا ئرنگ سے دلہن کابہنوئی قتل ،ریسکیو اہلکا روں نے نعش ہسپتال منتقل کر دی ،پو لیس مو قع پر پہنچ گئی ملزم فرارہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق حا فظ آباد رو ڈ کے رہا ئشی غلام حیدر بٹ کی بیٹی کی شادی کی تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہو ئی بارات کے میرج ہال پہنچنے کے بعد دلہن کا بہنوئی فیصل بٹ ہال کے با ہر کھڑا تھاجہاں پر نا معلوم افراد نے اس پر فا ئرنگ کر کے فیصل بٹ کو شدیدزخمی کر دیا اور فرار ہو گئے تاہم واقعہ کی اطلا ع ملنے پر ریسکیو اہلکا روں نے مو قع پر پہنچ کر زخمی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے جا ں بحق ہو گیا میرج ہال کے با ہر فا ئرنگ کی اطلا ع پر تھا نہ ما ڈل ٹا ؤن پو لیس نے مو قع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔