Wednesday, May 1, 2024

گوجرانوالا: صاحب جی کی انجکشن کا نام سنتےہی چیخیں نکل گئیں

گوجرانوالا: صاحب جی کی انجکشن کا نام سنتےہی چیخیں نکل گئیں
November 18, 2016

 گوجرانوالا(92نیوز)انجکشن سے ڈرنے میں عمر  اور عہدے کی کوئی قید نہیں، یہ ثابت کر دیا گوجرانوالہ کے ایک ایس ایچ او نے جو انجکشن   لگوانےکے معاملےمیں  بچوں سے بھی کمزور دل نکلے۔ 

تفصیلات کےمطابق انجکشن کے نام پر بچوں کو  خوفزدہ ہوتے  تو  آپ  نے ضروردیکھا ہوگا  لیکن کیا کبھی کسی بڑے  کو  بھی سوئی سے ڈرتے  دیکھا ہے اگر انہیں   تو ان صاحب کو دیکھ لیجئے۔ 

گوجرانولہ پولیس کے یہ ایس ایچ او پہلے  تو  انجکشن  سے بچاؤ کی  ضد کرتے  رہے  ڈاکٹرز کے سمجھانے پر بمشکل  قائل ہوئے تو  بھی  چہرہ دل کا حال چھپا نہ سکا  اور  صاحب سوئی کے خوف سے   روتے روتے رہ گئے جبکہ ان کے پسینے چھوٹنے لگے ۔