Saturday, April 27, 2024

 گوجرانوالا : سیالکوٹ میں اپنے ساتھی پر تشدد کے خلاف خواجہ سراء سڑکوں پر آگئے

 گوجرانوالا : سیالکوٹ میں اپنے ساتھی پر تشدد کے خلاف خواجہ سراء سڑکوں پر آگئے
November 22, 2016

 گوجرانوالا ،رحیم یارخان (92نیوز)سیالکوٹ میں خواجہ سرا پرتشدد کے خلاف خواجہ سراؤں نےملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا موسیقی اوررقص سےسجےاحتجاجی مظاہروں میں خواجہ سراؤں نےایسے واقعات کی روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق  سیا لکو ٹ میں خواجہ سراؤں پر تشدد کیخلاف ملک کے کئی شہروں میں خواجہ سرا سڑکوں پر نکل آئے اور اپنے مخصوص انداز میں احتجاج  کیا۔   گوجرانوالہ میں خواجہ سراؤں نے سیا لکو ٹی دروازہ سے  گو ندلا نوالہ اڈہ تک احتجاجی ریلی نکا لی اور ٹھمکے لگا تے ہو ئے حکو مت کیخلا ف نعرے بازی کی ،خواجہ سراؤں کی ریلی کے باعث جی ٹی رو ڈ پر ٹریفک مکمل طور پر جام ہو نے سے گا ڑیوں کی لمبی لمبی قطا ریں لگ گئیں متعدد مقا ما ت پر شہر یو ں اور خواجہ سراؤں میں تلخ کلا می اور معمو لی ہا تھا پا ئی بھی ہو ئی ۔

رحیم یارخان کے خواجہ سرا  ڈی سی او آفس جا پہنچے اپنے ساتھیوں کو انصاف کی فراہمی میں تاخیر پراحتجاجاً گانے گائے اور رقص  کیا۔

ملتان میں بھی خواجہ سراوں نے  انسانیت سوز واقعے  پر احتجاج کیا خواجہ سراؤں کا مطالبہ تھا کہ  تشدد میں ملو ث ملزمان کوسخت سزا دی جائے  اور خواجہ سراؤں کو تحفظ فراہم  کیاجائے ۔