Saturday, April 20, 2024

گوجرانوالا : سی ٹی ڈی کی کارروائی میں  کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

گوجرانوالا : سی ٹی ڈی کی کارروائی میں  کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
June 1, 2016
گوجرانوالا(92نیوز)گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی نے کامیاب  کارروائی کرتے ہوئے  کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتارکر لیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق گوجرانوالا میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے جبکہ دہشتگرد کے قبضے سے بارودی مواد اور ٹائم بم بھی برآمد کیا گیا ہے ۔ سی ٹی ڈی نے گرفتار دہشتگرد کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔