Thursday, September 19, 2024

گوجرانوالا : سابق پولیس کانسٹیبل کی فائرنگ سے 2افراد قتل

گوجرانوالا : سابق پولیس کانسٹیبل کی فائرنگ سے 2افراد قتل
April 2, 2016
گوجرانوالا(92نیوز)گوجرانوالہ میں محکمہ پولیس کےسابق  کا نسٹیبل نے سا تھی سمیت فائرنگ کرکے مخا لفین کے دو افراد کو قتل اور دو کو زخمی کر دیا۔ پولیس نےواقعےکی تحقیقات شروع کردی ہے۔ تفصیلات کےمطابق لد ھیو الہ وڑائچ کے علا قہ شیرا کو ٹ میں جٹ برادری کے سیف اور حا جی گروپوں میں چند روزپہلےمعمو لی تلخ کلا می پر جھگڑا ہوا تھا ۔معززین علا قہ نے دو نوں گرو پو ں کے درمیان صلح بھی کرا دی تھی ۔لیکن  جمعہ کی رات  سیف گروپ کے سابق  پولیس  کا نسٹیبل با بر نے سا تھی کےساتھ مل کرحاجی کےڈیرے میں گھس کر فا ئرنگ کر دی۔ گولیاں لگنےسے عثمان اور الیا س جا ں بحق جبکہ شبیر اور صدا قت زخمی ہو گئے ۔اس دوران ملزم ہوائی فا ئرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے۔ واقعہ کی اطلا ع ملنے پر ریسکیو اہلکا روں نے زخمیوں اور نعشوں کو پو سٹ ما رٹم کیلئےاسپتال منتقل کر دیاجبکہ پو لیس نے تحقیقا ت شروع کر دی ہے۔