Friday, April 26, 2024

گوجرانوالا : زہریلی دودھ جلیبیاں کھانے سے دو بچوں سمیت سات افراد بے ہوش

گوجرانوالا : زہریلی دودھ جلیبیاں  کھانے سے دو بچوں سمیت سات افراد بے ہوش
December 18, 2015
گوجرانوالا(92نیوز)گوجرانوالہ میں زہریلا دودھ اور جلیبیاں کھا نے سے دو بچوں،خواتین سمیت ایک ہی خا ندان کے سا ت افراد بے ہو ش ہو گئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈسٹر کٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق شمس آباد کارہا ئشی اسحاق دکان سے رات کے وقت دودھ اور جلیبیاں خر ید کر لا یا جنہیں کھا نے سے اسحا ق اس کی بیوی رمشاء ،سا لی اقصی ،ندا ،علی ،حمزہ ،اسما عیل سمیت 7 افراد بے ہو ش ہو گئے صبح کے وقت اسحا ق کو ہو ش آیا جس پر اس نے تمام گھر والوں کو بے ہو ش دیکھ کر شور ڈالا جس پر محلے دار مو قع پر جمع ہو گئے اور ریسکیو کو اطلا ع دی جس پر ریسکیو اہلکا روں نے مو قع پر پہنچ کر تمام افراد کو بے ہو شی کی حا لت میں ڈسٹر کٹ ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں پر انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔