Thursday, April 25, 2024

 گوجرانوالا ، تین گھنٹے تک پولیس مقابلہ  ، دو ملزم گرفتار

 گوجرانوالا ، تین گھنٹے تک پولیس مقابلہ  ، دو ملزم گرفتار
January 3, 2016
  گوجرانوالا(92نیوز)گوجرانوالہ  کے علاقے فیصل کالونی میں پولیس مقابلہ تین گھنٹے سے جاری ہے ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تین افراد زخمی ہو گئے  ہیں۔ تفصیلات کےمطابق پہلوانوں کے شہر گوجرانوالا کے علاقے فیصل کالونی مں پولیس مقابلہ تین گھنٹے تک جاری رہا ، ڈاکووں اور پولیس کی کراس فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ کمانڈوز نے کارروائی کرکے دو ڈاکوؤں کو زندہ گرفتار کر لیا ۔ شہر کے تمام تھانوں کی پولیس اورکمانڈوز آپریشن میں مصروف ہے  پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ،علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ چار ڈاکوؤں نےمکان میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنایا۔