Friday, March 29, 2024

گوجرانوالا: تیز آندھی اور گردو غبار کے باعث ٹریفک حادثات اور چھتوں سے گرکر 12افراد زخمی

گوجرانوالا: تیز آندھی اور گردو غبار کے باعث ٹریفک حادثات اور چھتوں سے گرکر 12افراد زخمی
June 29, 2015
گوجرانوالا(92نیوز)گوجرانوالا اور گردو نو اح میں تیز آند ھی اور گردو غبار کے باعث ٹریفک حا دثات ،چھتوں سے گرنے سمیت مختلف واقعات میں 9 بچوں سمیت12 افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈسٹر کٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے  مطابق گوجرانوالا اور اس کے گردو نو اح میں آج دوپہر کے وقت تیز آند ھی سے سڑکوں پر گردو غبار کا طو فان امڈ آیا درخت اور سا ئن بورڈ بھی تیز آند ھی کے باعث جھو لتے رہے آند ھی کے با عث رمضان با زاروں کے سٹا لز سمیت سڑکوں کی دکا نو ں پر لگی ترپا لیں اور بورڈ اکھڑ گئے ۔ سڑکو ں پر گردو غبار کے باعث ٹریفک کی روانی بھی شدید متا ثر رہی اور شہر یوں کو ڈرائیونگ میں مشکلات کا سا منا کر نا پڑا تاہم ٹریفک حا دثات اور چھتوں سے گر نے کے واقعات میں 10 سالہ عما رہ،5 سالہ نبیل ،4 سالہ طلحہ ،حسن چھ سالہ ،میرب 3 سالہ سمیت9 بچے جبکہ 65 سالہ خا تون بشیر بی بی ،سیف اللہ اور بہا در علی شدید زخمی ہو گئے جنہیں اطلا ع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جہاں پر انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔