Monday, September 16, 2024

گوجرانوالا: تھپڑمارنےپر بیوی نے شوہر کی ٹانگوں میں گولیاں برسادیں

گوجرانوالا: تھپڑمارنےپر بیوی نے شوہر کی ٹانگوں میں گولیاں برسادیں
January 31, 2017
گوجرانوالا(92نیوز)گوجرانوالہ میں مبینہ طور پر تھپڑ مارنے کے معاملے پر بیوی نے شوہر کی ٹانگوں پرگولیاں برسا دیں، واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار شوہر کو اسپتال  جبکہ  پولیس والے خاتون کو  تھانے  لے گئے ۔ تفصیلات کےمطابق اینٹ کا جواب پتھر سے دینا  توسنا تھالیکن تھپڑ کا جواب گولی سے کیسے دیا جاتا ہے گوجرانوالہ کی دبنگ خاتون نے  یہ بھی  کردکھایا ۔ہوا کچھ یوں کہ  پپناکھہ کے رہائشی محمدسرور کاکسی بات پراپنی بیوی کلثوم سے جھگڑا ہوگیا اور اس نے غصے میں آکر  تھپڑ مار دیا بس پھر کیا تھا خاتون بھی طیش میں آ گئی، اس نے پستول اٹھایا اور شوہر کی ٹانگوں کا نشانہ لےکر ٹرائیگردبا دیا ۔  سرور کو اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ شدید تکلیف سے کراہتا رہا لیکن بیوی کی محبت پھر بھی کم نہ ہوئی اور اس نے خاتون کا  ذہنی توازن درست نہ ہونے کا بیان دے ڈالا ۔  واقعے کی  اطلاع  ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کلثوم کو حراست میں  لے کر تفتیش  شروع کردی ۔