Friday, March 29, 2024

  گوجرانوالا الیکٹرک کمپنی کا واجبات کی عدم ادائیگی پر سی پی او آفس ،پولیس لائنز سمیت مختلف تھانوں کی بجلی منقطع کرنے کا نوٹس

   گوجرانوالا الیکٹرک کمپنی کا واجبات کی عدم ادائیگی پر سی پی او آفس ،پولیس لائنز سمیت مختلف تھانوں کی بجلی منقطع کرنے کا نوٹس
May 9, 2015
گوجرانوالا(ویب ڈیسک)گوجرانوالہ الیکٹرک پا ور کمپنی نے کرو ڑوں رو پے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر سی پی او آفس ،پو لیس لا ئنز سمیت مختلف تھا نو ں کی بجلی منقطع کر نے کیلئے حتمی نو ٹس جا ری کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق گیپکو نے سی پی او آفس، پولیس ریسٹ ہاؤس، پولیس لائن، تھانہ پیپلزکالونی ،تھانہ فیروزوالااور تھانہ صدر کے ذمہ کرو ڑوں رو پے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر نو ٹس جا ری کر تے ہو ئے ہدا یت کی ہے کہ محکمہ پو لیس واجب الاادا رقم فوری جمع کروائے بصورت دیگرایک ہفتہ بعد ڈیفا لٹر دفا تر کے کنکشن منقطع کر دئیے جا ئیں گے۔ اس حوالے سے گیپکو ذرائع کا کہنا ہے کہ سی پی او آفس گیپکو کے 6لاکھ 8ہزار سات سو روپے کا نا دہندہ ہے اسی طرح ڈسٹرکٹ پولیس لائن کے دوکنکشنزکے واجبات19لاکھ 77ہزار روپے اور16لاکھ 72ہزار روپے پولیس ریسٹ ہاؤس کے4لاکھ 82ہزار روپے ہیں جبکہ تھانہ پیپلزکالونی،فیروزوالا، تھا نہ صدر گوجرانوالہ سمیت دیگر تھا نوں کے ذمہ بھی لاکھوں روپے کے واجبات ہیں۔ مجمو عی طور پر واجب الاادا رقم کرو ڑوں رو پے ہے پہلے مر حلے میں محکمہ پو لیس کو مختلف دفا تر کے واجبات کی فوری ادا ئیگی کیلئے حتمی نو ٹس جا ری کئے گئے مقررہ وقت تک بلز کی ادائیگی نہ کئے جا نے پر نا دہندہ دفا تر کی بجلی منقطع کر دی جا ئے گی جس کے بعدمر حلہ وار دیگر تھا نوں کے کنکشن بھی منقطع کئے جا ئیں گے۔