Friday, May 10, 2024

گوجر خان ، بلاول بھٹو کی آمد سے قبل گرد آلود آندھی سے جلسہ کے انتظامات درہم برہم

گوجر خان ، بلاول بھٹو کی آمد سے قبل گرد آلود آندھی سے جلسہ کے انتظامات درہم برہم
June 29, 2019
 گوجر خان (92 نیوز) گوجر خان میں پیپلز پارٹی آج عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ بلاول بھٹو کی آمد سے قبل گرد آلود آندھی سے جلسہ کے انتظامات درہم برہم ہو گئے۔ پیپلز پارٹی آج پنجاب میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز گوجر خان سے کرے گی ، جہاں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔ جیالوں کی جانب سے اپنے چیئرمین کی تصاویر اور خیر مقدمی بینروں سے شہر کو سجا دیا گیا ہے ، جیالے اپنے قائد کے استقبال کے لئے پرجوش  دکھائی دے رہے ہیں۔ مرکزی جنرل سکرٹری نیئر حسین بخاری ،سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، پی پی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ اور دیگر پارٹی قائدین  بھی عوام سے خطاب کریں گے ۔ دوسری طرف کارکن جلسہ گاہ میں موجود ہیں۔ جلسہ گاہ میں 35 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں ،جیالوں کی بڑی تعداد میں شرکت جاری ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو بھی اسی مقام پر جلسوں سے خطاب کر چکے ہیں۔