Thursday, April 25, 2024

گواہوں نے امجد صابر ی اور چار ملٹری پولیس اہلکاروں کے قاتلوں کی شناخت کرلی

گواہوں نے امجد صابر ی اور چار ملٹری پولیس اہلکاروں کے قاتلوں کی شناخت کرلی
November 26, 2016

 کراچی(92نیوز)امجد صابری اور چار ملٹری پولیس اہلکاروں کے قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ پانچ گواہوں نے عدالت میں عاصم کیپری اوراسحاق بوبی کو بطور قاتل شناخت کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق نامور قوال امجد صابری قتل کیس میں اہم پیشرفت، جوڈیشل مجسٹریٹ سینٹرل کی عدالت میں شناخت پریڈ،

ایک گواہ نے ملزم عاصم کیپری اور اسحاق بوبی کو بطور قاتل شناخت کرلیا، دوسرا گواہ شناخت میں ناکام رہا۔

گواہ نے ملزموں کو دس فرضی ملزموں کے درمیان شناخت کیا، گواہ کے مطابق دونوں ملزموں نے امجد صابری کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ادھر مزید دو گواہوں نے دفعہ ایک سو چونسٹھ کا بیان قلمبند کرادیا، جس میں بتایا گیا کہ دونوں ملزموں کو امجد صابری کی رہائش گاہ کے اطراف دیکھا تھا ملزم امجد صابری کی ریکی کررہے تھے ۔

دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ ساوتھ کی عدالت میں چار ملٹری پولیس اہلکاروں کے قتل کیس کی شناخت پریڈ ہوئی ۔ جس میں چار عینی شاہد گواہوں نے ملزم عاصم کیپری اور اسحاق بوبی کو شناخت کرلیا ۔ پولیس کے مطابق ملزموں نے گزشتہ سال یکم دسمبر کو تبت سینٹر کے قریب ملٹری پولیس پر حملہ کیا، جس میں لانس نائیک راشد اور حوالدار ارشد شہید ہوگئے تھےجبکہ انیس جولائی کو صدر پارکنگ پلازہ کے قریب فائرنگ کرکے دو ملٹری نوجوانوں کو شہید کیا گیاتھا ۔