Saturday, April 20, 2024

گوانگزو میں سڑک نے تین افراد کو نگل لیا

گوانگزو میں سڑک نے تین افراد کو نگل لیا
December 2, 2019
گوانگزو ( 92 نیوز) چین کے شہر گوانگزو  میں سڑک نے تین افراد کو نگل لیا، ریسکیو اہلکاروں کی تلاشی مہم جاری ہے ۔ خبر ایجنسی کے مطابق تینوں افراد اس وقت گہرے کھڈے میں جا گرے جب میٹرو لائن کی کنسڑکشن سائٹ پر اچانک سے سڑک کا ایک بہت بڑا حصہ بیٹھ گیا۔ چینی حکام کے مطابق 1100  ریسکیو اہلکار اور دو سو گاڑیاں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ، چینی میڈیا کے مطابق کھڈے میں گرنے والوں میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں جو حادثے کے وقت گاڑی میں تھے۔ میٹرو لائن کی کنسڑکشن سائٹ پر کام کرنے والے مزدوروں کو حفاظت سے نکال لیا گیا ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔