Friday, March 29, 2024

  گوادرکاشغرمنصوبے میں بلوچستان کی حق تلفی نہیں ہونےدینگے،سندھ کی وجہ سے این ایف سی ایوارڈ  تاخیر کا شکار ہورہاہے:عبدالمالک بلوچ

   گوادرکاشغرمنصوبے میں بلوچستان کی حق تلفی نہیں ہونےدینگے،سندھ کی وجہ سے این ایف سی ایوارڈ  تاخیر کا شکار ہورہاہے:عبدالمالک بلوچ
May 9, 2015
کراچی(92نیوز)وزریر اعلیٰ بلوچستان  عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ گوادر کاشغر منصوبے میں بلوچستان کی حق تلفی نہیں ہونے دینگے۔ سندھ کی وجہ سے این ایف سی ایوارڈ تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے مقامی ہوٹل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ بجٹ سے قبل این ایف سی ایوارڈ کا کوئی فیصلہ ہوتا دکھائی نہیں دے رہا،سندھ کی وجہ سے این ایف سی ایوارڈ تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔ ڈاکٹر عبدالمالک کا کہنا تھاکہ اٹھارہویں ویں ترمیم کو کسی صورت ختم نہیں ہونے دینگےاور نہ ہی گوادر کاشغر منصوبے میں بلوچستان کی حق تلفی ہونے دینگے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ بلوچ عسکریت پسندوں کو مذاکرات کی میز پرلا سکیں۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر کا کہنا تھاکہ بلوچستان پر مظالم میں سندھ خاموش نہیں رہے  گا۔ ماضی کی طرح اس بار بھی بڑا صوبہ چھوٹے صوبوں کو تکلیف دے گا۔