Saturday, April 20, 2024

گوادربندرگاہ کا کنٹرول چینی فرم کو ملنے پر بھارت سٹپٹا اٹھا

گوادربندرگاہ کا کنٹرول چینی فرم کو ملنے پر بھارت سٹپٹا اٹھا
April 20, 2015
نئی دہلی(ویب ڈیسک)چین کے ساتھ پاکستان کے اسٹرٹیجک تعاون اور گوادر بندرگاہ کا کنٹرول چینی فرم کو ملنے پر بھارت جل بھن کر رہ گیا ۔ بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل روبن دھون کہتے ہیں پاک چین فوجی تعاون پر کڑی نظر ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چینی صدر کے دورہ اسلام آباد پر کئی ملکوں کے حکام نے نظریں جما رکھی ہیں باقی دنیا تو ابھی دورہ کے نتائج کی منتظر ہے لیکن بھارتی فوج نے تحفظات کا اظہار کر ڈالا۔ بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل روبن دھون نے کہا کہ  سمندری پانی کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور سمندروں میں کیا ہو رہا ہے اس پر گہری نظر ہے۔ روبن دھون نے کہا کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستان  چین سے الیکٹرک ڈیزل آبدوزوں کی خریداری کا حتمی معاہدہ کرے گا۔ جس سے  پاک بحریہ کا آبدوز فلیٹ مزید مضبوط ہو جائے گا۔ بھارت چینی بحریہ کی ترقی کو قریب سے دیکھ رہا ہے،اور بھارتی سمندری حدود کے قریب چینی بحریہ کی تعیناتیوں کے طریقہ کار پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران چین نے بحرہند کے قریب اربوں ڈالرز خرچ کئے ہیں لیکن بھارت اس سے بے خبر نہیں۔