Sunday, May 19, 2024

گوادر کو خوبصورت ڈیوٹی فری پورٹ بنائینگے،بلوچستان میں آئل ریفائنری کی تعمیر بڑا کارنامہ ہے :  نواز شریف

گوادر کو خوبصورت ڈیوٹی فری پورٹ بنائینگے،بلوچستان میں آئل ریفائنری کی تعمیر بڑا کارنامہ ہے :  نواز شریف
June 12, 2015
حب (92نیوز)وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں تیل و گیس کی دریافت پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں حب آئل ریفائنر ی سے تیل کی پیدوار میں اضافہ ہوگا،گوادر کو مثالی پورٹ بنایاجائیگا،پشاور کو کابل اور سینٹرل ایشیاسے ملائیں گے ،کراچی آپریشن دہشت گردوں کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ حب آئل ریفائنری کی افتتاحی تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ   بلوچستان میں آئل ریفائنری کی تعمیر ایک بڑا کارنامہ ہے،تیل اور گیس میں خود  کفیل ہونے  میں وقت لگے گا ملک میں تیل کی کھپت 22ملین ٹن جبکہ  پیداوار 13.5 ملین ٹن ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ  ،گوادر  کو خوبصورت ڈیوٹی فری  پورٹ بنائیں گے   گوادر سے کوئٹہ تک سڑک بن رہی ہے اور پورٹ کو وسطی ایشائی ریاستوں  سے ملایا جائیگا۔ وزیر اعظم  کا کہنا تھا کہ  سانحہ صفورا کے تمام ملزم پکڑ لیے گئے ہیں امید ہے عدالتیں جلد سزائیں دیں گی  کراچی کی روشنیاں بحال کی جائیں گی۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک میں امن کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے،خطاب کے بعد وزیرا عظم نواز شریف نے آئل ریفائنری کے توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔