Wednesday, April 24, 2024

گوادر ڈیپ پورٹ کے توسیعی منصوبے پر کام آئندہ سال شروع ہو گا

گوادر ڈیپ پورٹ کے توسیعی منصوبے پر کام آئندہ سال شروع ہو گا
November 22, 2018
بیجنگ (اے پی پی) گوادر پورٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل منیر احمد جان نے کہا ہے کہ گوادر کی گہرے پانی کی بندرگاہ کے توسیعی منصوبے پر کام آئندہ سال جنوری میں شروع ہو گا جس سے بندرگاہ کی ترقیاتی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی ۔ انھوں نے کہا کہ گوادر پورٹ توسیعی منصوبے کے تحت بڑے بحری جہازوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے پانچ نئی گودیاں تیار کی جائیں گی جن سے گودیوں کی مجموعی تعداد آٹھ ہوجائے گی۔ انہوں نے مزید کہا گوادر پورٹ کا پہلا مرحلہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا اہم جزو ہے جسے پہلے ہی مکمل کرلیا گیا ہے ، اب ہم دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں جس میں بڑے بحری جہازوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے 16 میٹر گہرائی کو یقینی بنایا جائے گا۔