Friday, April 19, 2024

گوادر پاکستان کا مضبوط معاشی مرکز ہے

گوادر پاکستان کا مضبوط معاشی مرکز ہے
April 21, 2018
کراچی (92 نیوز) گوادر میں جہاں سمندر، پہاڑ اور آسمان ایک ہی جگہ ملتے نظر آتے ہیں، اس جگہ کو کوہ باطل کہا جاتا ہے ۔ ہواوں کے در یعنی پاکستان کے مضبوط معاشی مرکز گوادر میں تاحد نگاہ دلکش نظارے ٹھنڈی ہوائیں اور گہرے سکوت میں دھیمی سمندری لہریں یہ سب دیکھیں اور محسوس کریں تو نظر رک سی جائے ۔ گوادر کے نیلے سمندر کا نظارہ کرنا ہو یا مچھیروں کی بستی کی روشنی دیکھنا ہو کوہ باطل سے اچھی جگہ کوئی نہیں ۔ گوادر کا سیاحتی مرکز کوہ باطل  کی چوٹی پر چڑھنے کے لیے سات سو سیڑھیاں چڑھنی پڑتی ہیں کوہ باطل سے نظارے کے لیے لوگ دور سے کھنچے چلے اتے ہیں۔ کوہ باطل  اپنی بناوٹ کی وجہ سے کسی سمندری طوفان میں۔یہاں تک کہ باسیوں کو محفوظ  کرنے کا بھی ذریعہ ہے۔