Friday, April 26, 2024

گوادر میں چین کے فوجی نہیں معاشی اڈے ہیں، معید یوسف

گوادر میں چین کے فوجی نہیں معاشی اڈے ہیں، معید یوسف
December 8, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے گوادر میں چین کے فوجی نہیں معاشی اڈے ہیں۔

بی بی سی کے پروگرام ہارڈ ٹاک میں اسٹیفن سیکر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گوادر میں چین کےفوجی اڈے نہیں بلکہ اکنامک بیسز ہیں۔ امریکا اور روس کو بھی معاشی شراکت داری کی پیش کش کی ہے۔ اب ہمارے معاشی اڈے سب کے لیے کھلے ہیں۔

ڈاکٹر معید یوسف نے کہا بدقسمتی سے جب امریکا کا مفاد پورا ہوتا ہے تو پاکستان کو الگ کر دیتا ہے۔ لاپتہ افراد میں زیادہ تعداد ان لوگوں کی تھی جو دہشتگرد یا جرائم میں ملوث تھے۔ افغانستان کے معاملے پر عدم اعتماد اب بھی باقی ہے۔ پاکستان نے کالعدم ٹی ٹی پی کے کسی رہنما کو رہا نہیں کیا۔