Sunday, May 19, 2024

گوادر میں پاک میرین کے 395 جوانوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

گوادر میں پاک میرین کے 395 جوانوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
December 28, 2021 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) گوادر میں پاک میرین کے 395 جوانوں کی تربیت مکمل ہونے کے بعد پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی جس میں گورنر بلوچستان سمیت سول و فوجی اعلیٰ حکام شریک ہوئے تقریب کا احوال بتا رہے ہیں۔

گوادر میں پاکستان میرین کے جوانوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب پاک نیوی کے پی این ایس اکرم گراؤنڈ میں منعقد ہوئی۔ پاک میرین کے 395 جوانوں نے اپنی تربیتی کورس مکمل کرنے کے بعد پاسنگ آؤٹ پریڈ میں حصہ لیا۔

گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی اور پریڈ کا معائنہ کرکے سلامی لی، اس موقع پر سول و فوجی اعلیٰ حکام بھی موجود تھے جبکہ پاسنگ آؤٹ ہونے والے جوانوں نے بہترین پیشہ ورانہ تربیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مارچ پاسٹ کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان سید ظہور آغا کا کہنا تھا کہ پاک نیوی نے سمندروں کی نگہبان ہونے کے ساتھ ملکی دفاع میں قابل فخر کارنامے سر انجام دیئے ہیں۔

گورنر بلوچستان نے پاسنگ آؤٹ ہونے والے جوانوں میں مڈلزبھی تقسیم کئے۔