Thursday, April 25, 2024

گوادر میں مظاہرین کے مطالبات تسلیم، دھرنا ختم کرنے کا اعلان

گوادر میں مظاہرین کے مطالبات تسلیم، دھرنا ختم کرنے کا اعلان
December 16, 2021 ویب ڈیسک

گوادر (92 نیوز) گوادر میں حق دو تحریک کے مظاہرین کے مطالبات تسلیم ہوگئے، دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے دھرنے میں جا کر مولانا ہدایت الرحمان سمیت رہنماؤں سے ملاقات کی۔ حق دو تحریک کے مولانا ہدایت الرحمن نے گوادر میں احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ 

گوادر کے دھرنا مظاہرین سے کئے وعدے پور ے کردیئے، اسد عمر

وفاقی وزیر اسد عمر نے میڈیا گفتگو میں کہا کہ گوادر کے دھرنا مظاہرین سے کئے وعدے پور ے کردیئے ہیں، کچھ عرصے تک گوادر والوں کو پینے کا صاف پانی مل جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ شہر کو جلد نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔ 2023 تک 100 میگاواٹ سپلائی شروع ہو جائے گی۔

انہوں کہا وزیر اعظم کی ہدایت پر گوادر آئے ہیں۔ گوادر سمیت پورے بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وفاقی وزیر نے گوادر کے ا سکل ڈویلپمنٹ سینٹر کو جلد آپریشنل کرنے کا بھی وعدہ کیا، بولے فشنگ ٹریلرز کا مسئلہ سندھ اور بلوچستان کے درمیان ہے۔