Thursday, April 25, 2024

گوادر : لیویز کی گاڑی پر دہشت گردوں کا حملہ‘ تحصیلدار سمیت 6 اہلکار شہید

گوادر : لیویز کی گاڑی پر دہشت گردوں کا حملہ‘ تحصیلدار سمیت 6 اہلکار شہید
August 25, 2016
گوادر (92نیوز) گوادر کے علاقے سنستر میں دہشت گردوں نے لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا جس سے تحصیلدار جیونی سمیت 6 اہلکار شہید ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گوادر میں سنستر کے علاقہ کلدان میں دہشت گردوں نے لیویز کی گاڑی پر حملہ کر دیا جس میں پانچ اہلکار موقع پر شہید ہو گئے جبکہ تحصیلدار جیونی اور رسالدار میجر شدید زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں مزید نفری کو طلب کر لیا گیا۔ کمشنر مکران نے تحصیلدار جیونی نعیم گچکی‘ لیویز رسالدار میجر عبداللہ اور رسالدار علی جان کے شدید زخمی ہونے کی تصدیق کی۔ بعدازاں تحصیلدار جیونی نعیم گچکی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے جس سے شہداءکی تعداد چھ ہو گئی۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے لیویز پر حملے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے لیویز اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کی رپورٹ کمشنر مکران سے طلب کر لی۔