Thursday, April 25, 2024

گوادر، جیوانی، سربندن، پشکان کا آبنوشی کا واحد ذریعہ آکاڑہ ڈیم خشک، ٹینکر مافیہ کی لاٹری، دس لٹر پانی کے کین کی قیمت دو سو پچاس روپے

گوادر، جیوانی، سربندن، پشکان کا آبنوشی کا واحد ذریعہ آکاڑہ ڈیم خشک، ٹینکر مافیہ کی لاٹری، دس لٹر پانی کے کین کی قیمت دو سو پچاس روپے
December 20, 2015
گوادر (نائنٹی ٹو نیوز) گوادر، جیوانی، سربندن، پشکان کا آبنوشی کا واحد ذریعہ آکاڑہ ڈیم خشک ہو گیا۔ ڈیم سے پانی کی فراہمی بند ہو گئی جبکہ مقامی آبادیاں پانی کی بوند بوند کو ترس گئی ہیں۔ طویل عرصے سے بارش نہ ہونے کے باعث گوادر جیوانی اور گردونواح کے علاقے خشک سالی اور قحط سالی کی لپیٹ میں آنے لگ گئے ہیں جس کے بعد ان علاقوں کے باسی کراچی، تربت، لسبیلہ اور دیگر علاقوں کی جانب نقل مکانی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ اٹھانوے کروڑ روپے کی لاگت سے سمندر کے کھارے پانی کو میٹھا کرنے کے کارواٹ ڈی سیلی نیشن پلانٹ کو چلانے کا بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا وعدہ دھرے کا دھرا رہ گیا ہے۔ اکاڑہ ڈیم خشک ہونے اور پانی کی قلت سے فلٹرڈ واٹر کمپنیوں اور ٹینکر مافیہ کی تو جیسے لاٹری لگ گئی ہو۔ پانی کا دس لٹر کا  کین پچاس روپے کے بجائے دو سے اڑھائی سو روپے میں جبکہ پانی کا فی ٹینکر دس سے بارہ ہزار روپے میں فروخت ہونے لگا ہے۔