Monday, September 16, 2024

گوادر بندرگاہ کو فری پورٹ بنانے کا دستاویزی کام مکمل ہوگیا : وفاقی وزیر کامران مائیکل

گوادر بندرگاہ کو فری پورٹ بنانے کا دستاویزی کام مکمل ہوگیا : وفاقی وزیر کامران مائیکل
April 14, 2016
کراچی (92نیوز) وفاقی وزیر بندرگاہ و جہاز رانی کامران مائیکل نے کہا ہے کہ گوادر بندرگاہ کو فری پورٹ بنانے کا دستاویزی کام مکمل ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کامران مائیکل کا کہنا ہے گوادر فری پورٹ کے لیے وزارت خزانہ ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں میں چھوٹ سے متعلق کام کررہا ہے۔ جلد ہی اس بات کا اعلان کردیا جائے گا۔ Kamran-Michael   وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گوادر پورٹ کا ماڈل ہانگ کانگ کی طرز کا ہوگا۔ اس کے علاوہ گوادر فری زون کے لیے چھ سو سینتیس ایکڑ اراضی بھی چائنا پورٹ ہولڈنگز کو دیدی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گوادر ایئرپورٹ میں ڈیوٹی فری شاپس کے معیار کا بھی نیویارک سے مقابلہ کیا جاسکے گا۔