Monday, May 13, 2024

گوادر بندرگاہ کا نظم و نسق چین کے سپرد، صدارتی آرڈیننس جاری

گوادر بندرگاہ کا نظم و نسق چین کے سپرد، صدارتی آرڈیننس جاری
October 9, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کے دورہ چین کے موقع پر بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔ 7 سال بعد گوادربندرگاہ کا نظم و نسق چین کے سپرد جبکہ صدارتی آرڈیننس جاری کردیا گیا۔ صدارتی آرڈیننس کے مطابق گوادربندرگاہ کامعاہدہ 7 سال بعد سنگاپور پورٹ اتھارٹی سے چائنا پورٹ ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کر دیا گیا۔ بحری و معاشی اُمور کے وزراء سید علی زیدی، حماد اظہر نے چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی گوادر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کا موقف ہے کہ گوادر کی ترقی کا پہلے فیز 50 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری پر مشتمل،پاکستان کیلئے 5 ہزار نوکریاں،20 کروڑ ڈالر آمدنی ہوگی۔ چارمراحل کی تکمیل پر 95 فیصد مصنوعات برآمد کی جائیں گی، جس سے پاکستانیوں کیلئے کئی گنا آسانیاں پیدا ہوں گی۔ علی زیدی کہتے ہیں گوادرمشرقی ساحلی شاہراہ پر تین پل تعمیر ہوں گے، دسمبر 2020ء میں مکمل ہوکرمکران کوسٹل ہائی سے منسلک ہوگی۔ چین کی صنعتیں گوادر میں لگیں گی۔ گوادر پاکستان کی اقتصادی و معاشی ترقی کا محور ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوادر میں 10 ملین ڈالر سے تربیتی ادارہ، 230 ملین ڈالر سے ہوائی اڈا، 100 ملین ڈالر کا ہسپتال تعمیر، نمکین پانی کو میٹھا بنانے کیلئے 2 ارب ڈالر کا 5 لاکھ گیلن استعداد کا پلانٹ لگایا جا رہا ہے۔ حماد اظہرکہتے ہیں سرمایہ کاروں، صنعتکاروں کیلئے مزید اقدامات زیر غور ہیں۔