Saturday, April 20, 2024

گوادر بندر گاہ نے باقاعدہ کام شروع کردیا،پورٹ پر لنگر اندازجہاز سامان لےکرملائشیااور چین جائیگا

گوادر بندر گاہ نے باقاعدہ کام شروع کردیا،پورٹ پر لنگر اندازجہاز سامان لےکرملائشیااور چین جائیگا
May 11, 2015
گوادر(ویب ڈیسک)ملک کی اہم بندرگارہ ای الیون گوادر پورٹ نے پہلی بار کام شروع کردیا پورٹ پر لنگر انداز جہاز برآمدی سامان لیکر ملائشیا اور چین جائے گا۔ وفاقی وزیر پورٹ انیڈ شپنگ کامران مائکل کے مطابق اکنامک راہداری کی واحد بندرگاہ فعال کردی گئی ھے اور گوادر پورٹ سے پہلی مرتبہ برآمدی سامان کی ترسیل کا آغاز کردیا گیاہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ زنگ جنگ سونگ نامی جہاز گوادر بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا ھے جہاز برآمدی سامان لیکر ملائشیا اور چین جائے گا جبکہ اٹھارہ مئی کو اسی کمپنی کا دوسرا جہاز بھی گوادر پورٹ پر لنگر انداز ہوگا۔