Tuesday, April 23, 2024

گوادر اور پسنی میں اتوار کو صفر کا چاند نظرآیا،فوادچودھری

گوادر اور پسنی میں اتوار کو صفر کا چاند نظرآیا،فوادچودھری
October 2, 2019
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہاہے کہ رویت ہلال کمیٹی نے ماہ صفر کا اعلان قمری کیلنڈر کے مطابق نہیں کیا اور کہا چاند نظر نہیں آیا۔

بھارت کا چاند کو سر کرنے کا خواب ایک بار پھر ٹوٹ گیا

اپنی ٹویٹ میں کچھ تصاویرشیئرکرتے ہوئے وفاقی وزیرنے کہا ان تصاویر میں گوادر اور پسنی کے آسمان پر چاند نمایاں طور پر دیکھا جا سکتا ہے ، اب مولوی صاحبان کہتے ہیں دور بین سے نظر آنا شرعی نہیں تو پھر عینک بھی تو عدسہ ہے ۔

ناسا بھارتی خلائی گاڑی” وکرم“ کا سراغ لگانے میں ناکام

فواد چودھری نے پہلے رجب کے چاند کا ٹویٹ کیا اور پھر وضاحت کی کہ صفر کا چاند موضوع بحث ہے ۔