Wednesday, April 24, 2024

گوئٹے مالا کا فیوغو آتش فشاں پھر متحرک، راکھ اور لاوے کا اخراج

گوئٹے مالا کا فیوغو آتش فشاں پھر متحرک، راکھ اور لاوے کا اخراج
December 1, 2015
گوئٹے مالا (ویب  ڈیسک) گوئٹے مالا کا فیوغو آتش فشاں ایک بار پھر متحرک ہو گیا اور اس نے راکھ اور لاوے کا اخراج شروع کر دیا ہے۔ گوئٹے مالا کی ایمرجنسی  ایجنسی کا کہنا ہے کہ فیوغو پچھلے کئی دن سے سرگرم تھا اور رواں سال دسویں بار متحرک ہو کر راکھ اور لاوا اگلنے لگا ہے اور اس سے اٹھنے والا دھواں اور راکھ سطح سمندر سے چار ہزار آٹھ سو میٹر بلندی تک پہنچ رہی ہے۔ آتش فشاں کی راکھ کے انتہائی باریک ذرات آبادی میں گر رہے ہیں۔ فیوغو آتش فشاں گوئٹے مالا سٹی سے چالیس کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے اور یہ وسطی امریکا کے تمام آتش فشاؤں سے زیادہ متحرک اور سرگرم ہے۔