Saturday, May 4, 2024

گنے کی خرید کے کم نرخ‘ کاشتکاروں کا سندھ حکومت کیخلاف احتجاج کا اعلان

گنے کی خرید کے کم نرخ‘ کاشتکاروں کا سندھ حکومت کیخلاف احتجاج کا اعلان
January 4, 2016
کراچی (92نیوز) سندھ حکومت کی جانب سے گنے کے مقرر ہ نرخوں پر عملدرآمد نہ کرا نے پر کاشتکار تنظیموں نے 11جنوری کو وزیراعلیٰ ہاو¿س کراچی کے سامنے دھرنا دینے اور گھیراو¿ کر نے کا اعلان کیا ہے۔ اندرون سندھ کے علاقوں میں کاشتکاروں نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کیلئے بھر پور تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شوگر مل مالکان کاشتکاروں سے سرکاری نرخ 182 روپے فی من کے بجائے 150روپے فی من کے حساب سے گنا خرید رہے ہیں جس کی وجہ سے کاشتکاروں کو شدید معاشی نقصان ہو رہا ہے۔ کاشتکارتنظیموں کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج کے باوجود حکومت سندھ شوگر مل اونرز کو سرکاری نرخوں کے مطابق گنے کی خریداری کا پابند نہیں بنا رہی اور شوگر مل اونرز اپنی من مانیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ چند ہفتے قبل کاشتکاروں کی جانب سے وزیر اعلیٰ ہاو¿س کے سامنے احتجاج کی کوشش کے دوران ہو نیوالے مذاکرات میں حکومت سندھ کے ذمہ داران نے کاشتکاروں کو یقین دہانی کرائی تھی کہ گنے کے سرکاری نرخ دلوائے جائیں گے مگر عملی طور پر اس حوالے سے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔